06:10 , 20 اپریل 2026
Watch Live

بنوں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، مطلوب دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے ایک انتہائی مطلوب رنگ لیڈر سمیت دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خوارجی رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبار شامل ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

سکیورٹی فورسز کی کارروائی،فتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ عامر سہیل گرفتار

بیان میں کہا گیا ہے کہ وحید اللہ عرف مختیار دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور وہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔ وہ سکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادتوں میں بھی ملوث رہا۔

مزید بتایا گیا کہ وہ 21 فروری 2026 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کا مرکزی سہولتکار تھا جس میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیاب آپریشن کے ذریعے نہ صرف ایک بڑے دہشت گرد کو انجام تک پہنچایا گیا بلکہ ایک ممکنہ بڑے سانحے کو بھی بروقت ناکام بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION